معیاری کام ہی میری اولین ترجیح رہی : صائمہ نور


لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی،معیاری کام میری پہچان ہے اس لئے میں کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی۔ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی۔ شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لئے اداکاری کا مارجن ہو گا کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن