لاہور(نیوزرپورٹر)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عہدیدران اور مرکزی رہنماؤں فرخ حبیب ،رانا محمد تنویر ،قاسم سوری ،حلیم عادل شیخ ،جمشید اقبال چیمہ ،ملک ظہیر عباس کھوکھر،غلام محی الدین و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ ،امریکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری نے کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے ظلم اور قتل عام پر چپ سادھ رکھی ہے، مسلم حکمران بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں اور مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے کر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔کشمیریوں فلسطینیوں پر ظلم اور ان کا قتل عام بند کروائیں ۔بزرگ شہری سینٹر اعظم سواتی پر تشدد انتقامی کاروائی ہراساں غیر انسانی سلوک کرنا بدترین انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں ۔