لاہور(نیوزرپورٹر)چینی تعمیراتی سامان تیار کرنے والی کمپنی حنان ڈی ار کنسٹرکشن گروپ کے چیئرمین ہونگ ڈاویان نے کہا کہ ہمارے گروپ نے پاکستان میں تیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کردی ہے جس سے سینکڑوں افراد کو روزگار ملا ہے اور مستقبل میں بھی ہم پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ار ہومز ڈیفنس آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔