کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزموں صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر د ی۔27 سالہ ناظم جوکھیو کو 3 نومبر 2021ءکو کراچی کے ضلع ملیر میں جام اویس کے فارم ہاﺅس میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 25 ستمبر کو ورثاءنے مبینہ طو رپر عدالت سے باہر معاملات طے پانے کا صلح نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا تھا اللہ کے نام پر مبینہ فائلوں کو معاف کر دیا۔ بعد ازاں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے دائر درخواست میں کہا تھا کہ ملزمان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔
ناظم جوکھیو کیس