امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان


 واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور ہو گی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 51نشستیں ہیں، کرسٹن سینیما کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے سے ڈیموکریٹس سینیٹرز کی تعداد 50رہ جائے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما آزاد حیثیت اختیار کریں گی، کرسٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے باوجود سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہےگا،اس حوالے سے کرسٹن سینیما کا کہنا تھا ایریزونا کے زیادہ تر عوام کی طرح میں کسی بھی نیشنل پارٹی میں فٹ نہیں ہوں۔
امریکی سنیٹر،پارٹی محفوظ

ای پیپر دی نیشن