آل پنجاب وکلاء کنونشن  کل ہائیکورٹ بار میں ہوگا


لاہور(سپیشل رپورٹر) ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کو توہین عدالت ہر سزا دینے کا معاملہ،پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام آل پنجاب وکلاء کنونشن کل بروزپیر لاہور ہائیکورٹ بار میں ہوگا،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جعفر طیار بخاری وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ کنونشن میں تحفظ وکالت اور توہین عدالت کے موضوع پر بات ہوگی، اس موقع پر موجودہ صورتحال پر غور و خوض ہوگا، وکلاء کنونشن میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا،تمام وکلاء صاحبانِ کنونشن میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن