مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرا ئیلی فوج پل پڑی


دوحہ، رباط، غزہ (نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈکپ میں مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں۔ فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ مراکش کی فتح پر غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور جشن منایا۔ ادھر مراکش میں بھی رباط سمیت کئی شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے دمشق گیٹ پلازہ پر مراکش کی جیت کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے چڑھائی کر دی اور انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ مراکش کی ٹیم کے کھلاڑی گراﺅنڈ میں سجدہ ریز ہو گئے قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ فتح پر مراکشی سٹار فٹ بالر اشرف حکیمی سٹیڈیم میں موجود والدہ کے پاس پہنچے اور گلے لگا کر مبارکباد دی۔ ایک اور کھلاڑی صوفیائے بوفال نے گرا¶نڈ میں والدہ کے ساتھ رقص کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مراکش فتح، جشن 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...