قومی بلے بازوں کی آنیاں جا نیاں ، 202پر ڈھیر

Dec 11, 2022


ملتان (سپورٹس رپورٹر)انگلش باؤلرز کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔شکست کے بادل مڈلانے لگے۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کا مڈل آرڈر فلاپ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ پہلی اننگز میں 79رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا پاکستان 281 رنز کے جواب میں 202رنز پر آ وٹ ہوگیا انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 202رنز بنا کر محجوعی 281رنز کی برتری حاصل کر کے فتح کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے سپنرز کے لیے سازگار پچ پر پاکستان کے لئے بڑا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوجاے گا انگلینڈ نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنائے افتتاحی بلے باز بین ڈکٹ نے6چوکوں کی مدد سے 79رنز بناکر ابرار کی گھومتی گیند وںپر بولڈ ہوئے جوے روٹ دوسری مرتبہ بھی ابرار کا 21 رنز پر شکار بنے ابرار کی میچ میں محجوعی طور پر دسواں شکار ولیم جیکس 4 رنز پر بنے کرولی اور پوپ ڈبل فگر میں داخل ہونے سے قبل ہی رن آؤٹ ہوئے ابرار نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرکے پہلے ٹیسٹ میں 10کھلاڑیوں کو آ وٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرکے پاکستان کی جانب سے دوسرے باولر بننے کا اعزاز حاصل کیا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز پاکستان نے 107رنز2کھلاڑی آ وٹ پر شروع کی تو پوری ٹیم 202رنز پر آ وٹ ہوگئی 6 بلے باز ڈبل فگر کا عندسہ ہی عبور نہ کرسکے کپتان بابر اعظم نے 1چھکے اور 10چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 75رنز کی اننگز کھیلی سعود شکیل  63کی اننگز میں 10چوکے لگاے فہیم اشرف نے 4چوکوں کی مدد سے 22رنز بنائے رضوان 10رنز پر ہی چلتے بنے انگلینڈ کی جانب سے لیچ نے 98رنز دے کر 4بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی روٹ اور ووڈ نے 2،2روبنسن اور اینڈرسن 1،1وکٹ حاصل کرسکے آج کھیل کا تیسرا روز ہوگا انگلینڈ 5کھلاڑی آ وٹ 202رنز پر اننگز کادوبارہ آ غاز کرے گا بروک 74اور بین سٹوکس 16رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔آج تیسرے روز کا میچ کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں