گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے 1500کے قریب طالبات کی تعلیم و تربیت کو ممکن بنایا،گریجوایشن کرنیوالی طالبات اپنی زندگی میں خود اعتمادی خود انتظامی اور نرم مزاجی کو شیوہ بنائیں اور اپنے ارد گرد لوگوں سے حالات کے مطابق چلنا سیکھیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر روبینہ سرور، وائس پرنسپل کوثر خالد، ایڈیشنل وائس پرنسپل شمع نواز،مسز رفعت،سابق سپرنٹینڈنٹ ناہید صادق چیمہ،ممبر امن کمیٹی محمد یوسف کھوکھر،کئیر ٹیکر محمد احسن کے علاوہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کانووکیشن میں 1200سے زائد فارغ التحصیل طالبات کواسناد سے نوازا گیا جس میں سے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں ٹاپ کرنے والی 42 طالبات کو گولڈ میڈلز بھی دئیے گئے ۔
گریجوایٹ طالبات خود اعتمادی ، نرم مزاجی کو شیوہ بنائیں: ڈاکٹر نوید اقبال
Dec 11, 2022