نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت ) پولیس کو مخبری کا شعبہ ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ نارنگ نارووال روڈ پرواقع نواحی گاؤں بھچڑ میں ارسلان نے فائر مار کر رانا نصیر کو قتل کر دیا ذرائع کے مطابق ارسلان کو شبہ تھا کہ نصیر نے پولیس کو اس کے والد کے بارے میں مخبری دی تھی جس پر پولیس نے بھچٹر گاؤں میں اس کے والد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا اسی رنجش کی بنا پر ارسلان نے نصیر کو گولی مار دی 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس پہنچی اورنصیر کو دیہی مرکزصحت منتقل کیا گیا جہاںڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا ۔