کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور 7افراد کے زخمی ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاکہ دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد ملک وصوبے کے دشمن ہیں۔ دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور خاتون سمیت دیگر شہریوں کو دہشت کردی کا نشانہ بنایا،صوبے کے عوام بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے آواران میں سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنانے اورزخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہآواران کے مین بازار میں ناصر علی ولد محمد ہاشم کی دکان میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ناصر علی ولد محمد ہاشم جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں محمد آصف،مہراللہ،ف بی بی زوجہ نزیر احمد ،مصدق ،عبدالمطلب،صدیق ،ش زوجہ عبدالغفار شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص اورزخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر آواران منتقل کردیا ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا آوران میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔لیویز اورسکیورٹی فورسز مزید تحقیقات کررہی ہیں۔
آوران بم دھماکہ ، دہشتگر و عنا صر کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا : میر عبدالقدس نز نجو
Dec 11, 2022