طاغوتی قوتیں جو چاہیںکرلیں نظام مصطفی کا قیام اٹل ہے ، علامہ غلام غوث


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے تحت باغ مصطفیٰ گرا¶نڈ لطیف آباد میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی و رکن شورہ علامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ امیرلمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی قوم کو وہ بیانیہ دے کر گئے ہیں جو کبھی یو ٹرن نہیں لے سکتا اور وہ بیانیہ یہ ہے کہ طاغوتی وفرعونی قوتیں جو چاہیں طلعہ آزمائی کرلیں جتنے چاہیں ظلم کر لیں نظام مصطفیٰ کا قیام ہی ہماری آخری منزل و مشن ہے۔ہر کارکن اس مشن کے لئے پورے اخلاص کے ساتھ اپنی اپنی جگہ اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرے کیوں کہ اخلاص کا ہتھیار ہی وہ واحد اور طاقتور ہتھیار ہے جس سے تحریکی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔نظام مصطفیٰ رائج کرنے کے لیے صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے افکار کو عملی طور پر اپنانا ہوگا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی ناظم اعلی و مرکزی رکن شوری صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ تحریک لبیک نے بہت کم عرصے میں عوامی فلاح کے ہر شعبے میں عملی کام کے جھنڈے گاڑھ کر ثابت کر دیا کہ ٹی ایل پی صرف،یک مذہبی جماعت نہیں بلکہ مکمل سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والی جماعت ہے۔بلدیاتی الیکشن میں ہر کارکن گھر گھر پہنچ کر تحریک کا مشن و منشور لوگوں تک پہنچائیں ورکرز کنونشن سے آغا پیر عمر جان سرہندی امیر جنوبی سندھ ضلعی امیر صوفی رضا محمد عباسی، علامہ نورالحسن جیلانی، حسان الہٰی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
علامہ غلام غوث

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...