شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) رائٹ لیڈنگ لائرز فورم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارتی امیدوار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلہ میں تقریب میں چیئرمین اے ایچ سی سید قمر الحسن شاہ ، میاں فاروق ناصر ،میاں قاسم حسیب ،رانا سیف اللہ خاں ، سید جاوید رضوی ، مسعود احمد باجوہ ، ذیشان حیدر ، رانا علی عدیل ، میاں شبیر الطاف ، اسامہ طاہر چیمہ ، محمد بن قاسم ، شہباز نذیر ، بدر منیر ، میاں افضل جاوید ، ملک تصدیق کھوکھر ، میاں اقبال ، میاں مشتاق ، میاں مجید تبسم ، میاں افضل آرائیں ،بلال احمد ، عادل غفار ، عدنان احمد ، طارق ایڈووکیٹ، چوہدری عمران صفدر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری کا مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں کامیاب ہو کر وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کی نئی مثال رقم کی جائے گی۔