راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری کیخلاف طلباءاور والدین کا احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ہفتہ کے روز بھی کالج کے ہزاروں طلبا نے مری روڈ پر زبردست احتجاج کیا اور دھرنا دیا طلبا کے شدید احتجاج اور بعد ازاں مذاکرات کے بعد کالج کو کل پیرتک نجی ادارے کے حوالے کرنے کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کر دیا گیا ، طلبا نے گارڈن کالج سے نکلتے ہی لیاقت روڈ اور مری روڈ کو بلاک کر دیااحتجاجی طلبا نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے باہر مری روڈ پر دھرنا دیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی اور اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبیں بھی مظاہرےن کے پاس پہنچ گئے مظاہرین کو مذاکرات کی پیش کش پرطلبا و طالبات کا وفد ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں گیااس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ گارڈن کالج کے معاملات کو اصولی اور قانونی طور پر حل کرنا ہے ہم بہت سارے کیس ہار چکے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ کالج پرسوں کسی کے بھی حوالے نہیں کیا جارہا۔
مذاکرات کے بعد ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستّی نے کہا کہ پیر کے دن کالج نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے
گورڈن کالج کا مسئلہ سیکریٹری تعلیم پنجاب کے نوٹس میں لایا ہے دوسے تین روز میں سیکریٹری تعلیم راولپنڈی آکر گورڈن کالج کی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مذاکرات کرینگے اورگورڈن کالج کا معاملہ احسن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔