چونترہ ، نجی ہا¶سنگ سوسائٹی میں فائرنگ ، 3افراد قتل، 3 زخمی


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہا¶سنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ مےں تےن افراد قتل اور تےن شدےد زخمی کردےئے گئے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر ،اے اےس پی انعم شےر پولےس کی بھاری نفری سمےت پہنچ گئے پولےس نے بتاےا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی رابعہ رےذےڈنسی کے اےرےا مےں کام کے دوران فائرنگ کا واقعہ پےش آےا جس مےں کام مےں مصروف تےن افراد کلےم اللہ ، آےاخان سعےد رحمٰن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تےن افراد طاہر،نور علی اوریامسر شدےد زخمی ہوگئے پولےس اور رےسکےو ٹےموں نے مقتولےن کی نعشےں ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردےں زخمےوں کو بھی طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کےا گےا پولےس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور جائے واردات کا افسران نے بھی معائنہ کےامزےد تفتےش کی جارہی ہے وقوعہ کے بعد پولےس نے علاقے مےں گشت بھی بڑھا دےا۔

ای پیپر دی نیشن