کم روٹی بنانے والے ہوٹلز  مالکان کو جرما نے

Dec 11, 2022


لودھراں (کرائم رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ مختار احمد نے بطور سپیشل مجسٹریٹ عوامی شکایات پر مختلف ہوٹلز پر روٹی کا معیار اور وزن چیک کیا۔ 100 گرام سے کم روٹی بنانے والے اور مہنگی روٹی فروخت کرنے والے ہوٹلز کو جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ راؤ مختار احمد نے  بتایا کہ  سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آج ہوٹلز کا اچانک وزٹ کیا ہے۔ اور خلاف ورزی پر ہوٹلز کو جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔ مہنگی اور غیر معیاری روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

مزیدخبریں