وہاڑی(کرائم رپورٹر )وہاڑی میں مشہور فیصل اغواء کیس میں مرکزی ملزم خواجہ سرا ڈانسر مہک ملک ملزمان کے ہمراہ سول جج \مجسٹریٹ کاشان محمد علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا جج نے مہک ملک پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 20 جنوری 2023 کو دوبارہ پیش ہونے کے لئے تاریخ مقرر کردی مدعی فیصل اور اس کی والدہ نے بتایا کہ مہک ملک کی طرف سے کیس واپس لینے کیلئے مسلسل مجبور کیا جارہاہے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملتی رہتی ہیں ۔