کھاد کی مصنوعی قلت‘  مافیا کیخلاف ایکشن لیا جائے‘راو فاروق


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی صدر انجمن کاشتکاران رجسٹرڈ پنجاب راو فاروق احمد خاں نے کہا ہے کہ  محکمہ زراعت کے افسران کا بلیک میلر کھاد مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور کھاد ڈیلر مصنوعی قلت پیدا کر کے یوریا کھاد 2250 کی بجائے 3000 روپے کی دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد مافیا کیخلاف ایکشن لیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن