اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ لوہی بھیر نے شیشہ سنٹروں کیخلاف کارروائیوںمیں 31ملزمان گرفتار کرلئے جنکے قبضے سے حقہ، شیشہ اور فلیورز برآمد کرلئے گئے مقدمہ درج کرلئے گئے ایس ایچ او چوہدر اخترزمان نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میںشیشہ و حقہ سنٹرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرکے اس گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میںلایا جارہا ہے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔