کہوٹہ ، 14کروڑ 65لاکھ کی گرانٹ سے  واٹر سپلائی کا کام شروع ہو گیا  

Dec 11, 2022


 کہوٹہ (نامہ نگار) 14کروڑ 65لاکھ کی گرانٹ سے شروع ہونے واٹر سپلائی کا کام شروع ہو گیا پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان کی نگرانی میں شروع ہونے والا کام گریڈ اسٹیشن سے باقاعدہ کا آغاز ہو گیا ہے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اورچیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے واٹر سپلائی اور سڑک کا جو افتتاح کیا تھا ان پر کام شروع ہو گیا پنجاڑ چوک سے پنڈی کی جانب سڑک پر کام جاری جبکہ واٹر سپلائی کی لائنیں بچھانے کے لیے گریڈ اسٹیشن کے علاقے میں کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا افتتاح کے موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ50کروڑ سڑک کے لیے اور42کروڑ واٹر سپلائی کے لیے منظور ہوئے اور10کروڑ واٹر سپلائی کے ریلیز ہو گے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان اور سینئر نائب صدر مختار احمد کلیامی کی نگرانی میں کام جاری اگر الیکشن سے قبل پنڈی کہوٹہ روڈ واٹر سپلائی کا کام مکمل ہو گیا ۔پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے گفتگو میں کہا کہ نشااللہ عوام سے کیے گے وعدے پورے کریں گے جو منصوبے شروع کیے ہیں بہت جلد مکمل ہونگے واٹر سپلائی کا ادھورہ منصوبہ مکمل میرا مشن  ہے عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کروں گا۔ 

مزیدخبریں