چنگیز خان چھاچھیو ں کی  شان ہیں ، عوامی وسماجی حلقے 


 حضرو( نامہ نگار ) علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کے عو امی سما جی اور سیاسی حلقوں نے چنگیز خان کو چیئرمین وزیر ا علی  پنجاب شکایات سیل راولپنڈی ڈویژن کے فرا ئض منصبی انجام دینے کو کہا ہے ، چنگیز خان جو سیاسی اعتبار سے علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کی شہری اور دیہی آبادی جو 07 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے ، اس وقت بے شمار تعمیراتی مسائل میں گھرا ہے، ایسے میں چنگیز خان پر بھارئی ذمہ داری  عائد ہوتی ہے کہ وہ   پریشانیوں کا ازالہ کریں ۔ 
اس ضمن میں  علاقے کے عوام الناس اور کاروباری حلقوں نے ان کی تعیناتی اور فرائض کی ادائیگی پر  اطمینان کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی کہ وہ  اپنی سیاسی فلاحی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حضرو شہر کے اندرون حالات کو بہتر انداز میں  حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

  

ای پیپر دی نیشن