گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان طارق شریف سمارٹ سٹی کی لانچنگ کی خوبصورت تقریب کا انعقاد۔ شہریوں کی بھر پور دلچسپی اور فلاحی منصوبے کو سراہا گیا ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت شعبہ درس و تدریس اور صحت سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی اپنی نمائندگی کرتے ہوئے اس جدید نوعیت کے شاہکار منصوبہ کو اس دھرتی کے لیے عظیم تحفہ قرار دیا ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ بزنس مین طارق شریف بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی میں دس کنال اراضی اسپیشل افراد کیلئے مختص کر دی ہے ۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سپتال کشمیر۔ راولپنڈی چکوال گوجرخان کے لوگوں کے لیے علاج معالجہ کا ایک بہترین مرکز ہوگا۔ متوسط طبقہ، کم آمدن والے شہریوں کے لئے بھی پالیسی کا اعلان کریں گے۔گوجر خان میں ایک نیا شہر آباد کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد رفیق غونچا اسمارٹ سٹی کے حوالہ سے پروجیکٹر کے ذریعے لوگوں کو بریفنگ دی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سمیرا عرفان حمید نے سرانجام دیئے جبکہ کہ جنرل(ر)وقار احمد ،جنرل(ر)عمران مجید اور عاطف کیانی نے بھی خطاب کیا سمیرا عرفان حمید نے کہا کہ طارق شریف بھٹی سمارٹ سٹی فلاحی حوالہ سے جو منصوبے دے رہے ہیں وہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق غونچا نے سمارٹ سٹی کو گوجرخان کے لوگوں کے لئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ یہ جدید نوعیت کا شاہکار منصوبہ ہے ۔اس موقع پر جنرل (ر)عمران مجید نے سمارٹ سٹی کو جدید سہولیات سے مزین ایک خوبصورت مثالی منصوبہ قرار دیا ۔ اختتام پر عاطف کیانی نے بتایا کہ طارق شریف بھٹی نے جس طرح سپیشل افراد کے لیے خاص طور پر سپورٹس اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا ہے اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور یہ اسپیشل افراد کے لیے بہت بڑی مسرت کی بات ہے انہوں نے طارق شریف بھٹی کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے انہیں گوجر خان کا فخر قرار دیا۔