کوہالہ (نوید اکرم عباسی)گلیات سرکل بکوٹ کے پہاڑوں میرن جانی مکش پوری نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔علاقہ میں سفر کرنے والے مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کا الرٹ جاری غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ۔رابطہ سڑکوں کو بحال رکھنے کے لیے عوام کی اپیل ۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا تھا کہ مری ایبٹ آباد روڈ سمیت نتھیا گلی اور دیگر مقامات پر مشینری برف صاف کرنے پر لگا دی ھے تاہم سیاح اور مقامی لوگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ہمارے دفاتر کھلے ہیں ۔گلیات میں دوپہر کے وقت اچانک برف باری شروع ہوگی اور تین انچ سے زائد برف پڑھ چکی ھے جسکی وجہ سے علاقہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ھے ۔
گلیات سرکل بکوٹ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
Dec 11, 2022