نیو مری پٹریاٹہ میں قبضہ گروپ نے اور سیز پاکستانی کے پلاٹ پر قبضہ کر کے وہاں مکان تعمیر کر لیا  


 مری(نامہ نگار خصوصی) چوہدری آصف محمود نے بتایا ہے کہ سترہ سال قبل میں نے نیومری پٹریاٹہ کے مقام پر ایک کنال کاپلاٹ خریدا اور کچھ عرصہ کے بعد میں بیرون ملک چلا گیا جب واپس آیا تو پلاٹ کے موقع پر گیا تو وہاں قبضہ گروپ کے  بعض افرا نے  نہ صرف قبضہ کیا بلکہ وہاں مکان بھی تعمیر کر لیا۔ انھوں نے کہا کہ زمین کی ملکیت کے حوالے سے جب میں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ مجھ پر دباو ڈال کر بدتمیزی پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے  فراڈیے اور دھوکہ باز عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے ان کے خلاف قانونی طور پر سختی سے نمٹا جائے۔ 
 

ای پیپر دی نیشن