برفباری، ممکنہ حادثات سے نمٹنے کیلئے ضلع مری کے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات  


مری(نامہ نگار خصوصی)  ملکہ کوہسار مری میںآ ئندہ کسی بھی قت شروع ہونے والی برفباری اور ممکنہ حادثات سے نمٹنے کیلئے ضلع مری کے تمام ادوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ایسے میں متعلقہ اداروں نے تمام انتظامات کی تکمیل سے متعلق  بریفنگ دیتے ہوے اس یقین کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ ’’سانحہ مری‘‘ جیسا کوئی بھی واقع رونماء نہیں ہو گا۔ایسے میں سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی صدارت میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس جس میں میںاسسٹنٹ کمشنر مری، ایس ڈی پی اومری،ڈی ایس پی ٹریفک مری،انچارج 1122، جنگلات،کینٹ بورڈمری، ڈی ایچ کیو، ہائی وے،، موٹروے، آئیسکو اور دیگر ادا روں کے افسران نے شرکت کی ۔سی پی اورا و لپنڈی نے برفباری کے آغاز سے پہلے تمام انتظا مات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں ۔ 
   
  

ای پیپر دی نیشن