حضرو(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے راہنما ملک شمشیر اسلم نے صوبائی وزیرعلی سیاہی کا شکریہ ادا کیا جنہو ںنے این اے 49 کیلئے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی جس کے بعد حلقے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ہمارے آبائو اجداد نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی اور علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی اپنی سیاست سمجھا شرافت کی سیاست کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہر طرح کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شمشیر اسلم نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر اور والد ملک امین اسلم کی ہدایت پر صوبائی وزیرعلی سیاہی سے علاقے کی سڑکوں کے حوالے سے بات کی جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں اس پر سفر کرنا انتہائی مشکل تھا جس پر صوبائی وزیر نے این اے 49 کی کئی سڑکوں کیلئے 50کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جس کے بعد ان سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔