وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیاگیا۔
گندم کے موجود ذخائر اورضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائرکی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55ارب روپے بچائے ہیں۔مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2ارب روپے کی بچت بھی کی گئی۔ لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ کاشتکاروں کوگندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔
صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گردیزی،چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔