موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں: فواد چودھری

Dec 11, 2022 | 13:42

ویب ڈیسک

لاہور:   مرکزی رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے. لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں۔رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے. یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے، جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے.یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم بیس دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بیس مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا۔

مزیدخبریں