ہمارے معاشرے میں خود احتسابی کا فقدان ہے، ڈپٹی چیئرمین نیب 

Dec 11, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین جسٹس (ر) سہیل ناصر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خود احتسابی کا فقدان ہے ۔ تخفیف غربت کیلئے تمام صاحبان ثروت کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ صحت و سلامتی رکھنے والے ہر فرد غریب فرد کو غور کرنا چائییے کہ وہ کیوں غریب ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کے زیر اہتمام ’’ غربت کے خاتمے کیلئے جناح کا ویژن ‘‘ کے موضوع پر سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار کے اختتام پر سینکڑوں مستحق خاندانوں میں فورم کی جانب سے گرم لحاف تقسیم کئے گئے ۔ ۔ فورم کے چئیرمین رانا عبدالباقی نے قائداعظم کے اپریل 1943 اور نومبر 1944 کے خطابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا قائد اعظم نے واضح طور پر اعلان کیا تھا پاکستان کی نئی ریاست ایک حقیقی فلاحی ریاست ہوگی جو تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق کے ساتھ اسلامی سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ہوگی ۔۔ کرنل (ر) بختیار حکیم نے محروم طبقات کی امداد کو اعلی نیکی قرار دیتے ہوئے کہا ہر پاکستان کو ہر روز اپنے آپ سے سوال کرنا چائییے آج اس نے پاکستان کو کیا دیا ۔ مظفر محمود قریشی نے اپنے خطاب میںمحروم لوگو ں کی محرومیاں بانٹنا بڑی نیکی ہے اور ہمیں رانا عبدالباقی کی تقلید کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر عقیلہ آصف اور دیگر مقررین نے بھی موضوع کے حوالے سے پر اثر تقاریر کیں۔       

مزیدخبریں