ظفروال (نیٹ نیوز) ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) عاصم ریاض کے مطابق بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن ظفروال کے نواحی گاؤں دیولی کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ انچارج بی ڈی ایس کے مطابق اینٹی ٹینک مائن بھارتی ساختہ ہے اور 12پاؤنڈ وزنی ہے۔ بی ڈی ایس کی ٹیم نے مائن کو ناکارہ بنا دیا ہے۔