اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا مبنیہ سرغنہ گرفتارکرلیا ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پرجاری کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی گئی ملزم فیض اللہ کو چھاپہ مار کارروائی میں عمر کوٹ سے گرفتار کیا گیاملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے شہری سے مجموعی طور پر 65 لاکھ بٹوریملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کا وعدہ کیا تھاشہری کا بیٹا اور بھتیجا لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیںملزم کے دیگر ساتھیوں نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو کشتی میں سوار کیا تھاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔