غزہ جنگ کے خلاف امریکی  یونیورسٹی کی صدر مستعفی

واشنگٹن(این این آئی)پارلیمانی کمیٹی، ڈونرز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے صیہونیت مخالف اور فلسطین کے حامی طالب علموں کے خلاف کارروائیوں کو قبول نہ کرنے پر تنقید کے بعد امریکی یونیورسٹی کی صدر نے استعفی دیدیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر پینسلوینیا یونیورسٹی کے صدر ایلزبتھ میگل سے پوچھا گیا کہ وہ صیہونیت مخالف اوریہودیوں کی نسل کشی کے مطالبے کو یونیورسٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ایسا کرنے والے طالب علموں کے خلاف انضباطی کارروائی کو درست سمجھتی ہیں؟ایلزبتھ میگل کے جواب سے پارلیمنٹرینز خوش نہ ہوئے اور نیویارک کی ریپبلکن قانون ساز رکن ایلس سٹیفنک ان سے بار بار یہی سوال پوچھتی رہی جس پر ایلزبتھ نے ہاں کہنے کے بجائے اپنا جواب دوہراتے ہوئے کہا کہ اس کا تعین بیان کے پسمنظر کے تحت کیا جائے گا، ہم آزادی اظہار پر قدغن کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...