نئی ویزا پالیسی: برطانیہ میں مقیم افراد کا رشتہ داروں کو بلانا مشکل ہو گیا

Dec 11, 2023

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مقیم لوگوں کا اپنے رشتہ داروں کو اپنے پاس بلانا اب اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔ فیملی کو بلانے کیلئے آمدن میں اضافے کی شرط رکھ دی۔ برطانیہ کی کنزرویٹو  حکومت کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت اپنے گھر والوں کو برطانیہ بلانے کے لیے سالانہ آمدن کی شرط 18 ہزار 600 پاؤنڈ سے بڑھا کر کم از کم 38 ہزار 700 پاؤنڈ کر دی گئی ہے۔ ہنر مند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26 ہزار 200 پاؤنڈ سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے۔ اطلاق صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ورکرز پر نہیں ہو گا۔ طلباء بھی اپنے رشتہ دار نہیں بلا سکیں گے۔

مزیدخبریں