کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے خواب دیکھا ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔نیا سال ملک اور سیاست کیلئے2023 سے بہترہوگا اور2024 ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کیلئے بھی اچھا ثابت ہوگا۔پی پی پی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا، آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا وہ ( مولانا فضل الرحمان) اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بنیں گے، تاہم ہوسکتا ہے پہلے کی طرح کشمیر کمیٹی کے سربراہ بن جائیں۔ تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔