عمران نے چور چور کے ترانے لگا کر سارا مال ہڑپ کر لیا: پرویز خٹک 

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانیء پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو چور چور کے ترانے میں لگایا اور خود سارا مال ہڑپ کر گیا۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی خان نے ہمیشہ تکبر اور انا کی سیاست کی، غرور اور تکبر کا سر ہمیشہ نیچے رہتا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نوشہرہ کا جلسہ میرے نزدیک ایک فلاپ شو تھا۔ دوسرے اضلاع سے گاڑیاں بھر بھر کر کرائے کے لوگ نوشہرہ کلاں گراؤنڈ لائے گئے۔ سربراہ پی ٹی آئی پی  نے مزید کہا کہ نوشہرہ پہلے بھی میرا تھا اور اب بھی عوام میرے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن