اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے، جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔ شوکت ترین نے چیئرمین سینٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔