آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے سرکاری دورے پر امریکہ چلے گئے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکہ کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا بطور آرمی چیف امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن