لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد اعظم محمد علی جناح کی خواہش پر 1947ء قیام پاکستان کے موقع پر پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے تحریک پاکستان کے عظیم رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات 13دسمبر بروزبدھ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ،تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں مقررین علامہ شبیر احمد عثمانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے ۔