لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے میں آلو 68 روپے کلو ریٹ مقرر ہے تاہم دکانداروں نے 100سے120 کلو فروخت جاری رکھی،پیاز 170کی بجائے 200،ٹماٹر 100کی بجائے 150،لہسن دیسی405کی بجائے540 ،لہسن چائنہ610کی بجائے750،ادرک تھائی لینڈ410کی بجائے500، ،کھیرا 67کی بجائے100،میتھی 100کی بجائے140،بینگن60کی بجائے80 ،پھول گوبھی70کی بجائے 90،شملہ مرچ160کی بجائے180،شلجم63کی بجائے80، مٹر160کی بجائے200 ،کریلے90کی بجائے120روپے کلو پر فروخت ہوئے۔پھلوںمیں سیب گاچہ 205کی بجائے320، کیلا 125روپے درجن کی بجائے200، امرود 140کی بجائے170روپے کلو،انار قندھاری285،کنو 110کی بجائے200روپے درجن،فروٹر 125کی بجائے200درجن رہے، کھجور ایرانی 490کی بجائے580 روپے کلو پر فروخت ہوئی۔