اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب، ترکیہ اور فلسطین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق شرکا نے غزہ کی سنگین انسانی صورتِ حال اور فوری جان بچانے والی انسانی امداد تک رسائی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے بنا کسی خوف کے امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے حق کے لیے کینیڈا کی حمایت کا اعادہ کیا۔