اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ میں غذائی بحران سنگین

Dec 11, 2023

مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث غذائی بحران سنگین ہونے لگا، غزہ کے بیشتر حصوں میں امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ خوراک نے کہاکہ غزہ میں 36 فیصد گھرانے شدید بھوک کا شکار ہیں۔غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 133 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ میں خلیفہ اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی اور اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں