بیجنگ(شِنہوا) چین میں شاہراہوں اور آبی نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری (ایف اے آئی) میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں مشترکہ فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 25.7 کھرب یوآن (تقریبا 361.35 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد زائد ہے۔