’’اسرائیل دہشت گرد‘‘ لندن، سوئیڈن، جاپان، سپین سمیت متعدد ملکوں میں احتجاجی مظاہرے

لندن +استنبول+ میڈریڈ+ ٹوکیو+ رباط (نوائے  وقت رپورٹ)  اسرائیل مظالم کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے جاری رہے۔  غزہ میں ہونے والے قتل عام کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، پورا لندن سڑکوں پر امڈ آیا اور مظاہرین کی جانب سے صیہونی حکومت اور قابض اسرائیلی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے امریکی حکومت کو صیہونی فورسز کے قتل عام میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ سوئیڈن میں لاکھوں افراد نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا  اور’’ دہشت گرد اسرائیل‘‘، دہشتگرد نیتن یاہو کے نعرے لگائے۔ جاپان میں مظاہرین نے غزہ میں امن کا مطالبہ کیا۔ اسپین میں بھی سینکڑوں افراد نے اجتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے  اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مراکش میں مظاہرین نے اسرائیل کی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا، تیونس میں بھی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں امن کا مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن