فیروز والا: اوباش کی شادی کا جھانسہ دے کر بیوہ سے کئی بار زیادتی

فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیروز والا کی آبادی رچنا ٹاؤن میں اوباش نے جواں سالہ بیوہ خاتون سے شادی  کرنے کا جھانسہ دے کر کئی روز اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ فیروز والا پولیس نے خاتون (ص) کی رپورٹ پر ملزم شریف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ شریف نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر اس سے دو تولے زیورات، دو لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان بھی خورد برد کر لیا۔ ملزم خاتون کو اپنے ساتھ لے جا کر مختلف مقامات پر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا، تاہم پولیس ملزم کو گرفتار نہ  کر سکی۔ متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا انصاف دلایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن