لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چووروں کے خلاف آپریشن میں24 گھنٹوں کے دوران مزید315 بجلی چور پکڑے گئے جن میں سے160 کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے جبکہ 12 کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 16 کمرشل، ایک انڈسٹریل اور 295 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کر کے ان کو 3لاکھ 65 ہزار 700یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 38لاکھ 24ہزار 529روپے بنتی ہے۔ ساندہ کے علاقے میں کنکشن کو 680000 روپے، دیپالپور کے علاقے صدر میں کنکشن کو409480 روپے، بچیانہ کے علاقے میں کنکشن کو266539 روپے اور ٹائون شپ کے علاقے میں کنکشن کو 250000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 92 روز سے جاری مہم کے34391 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔34002 کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جبکہ 15802 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔