اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا،ججز ڈیوٹی روسٹر 11دسمبر سے تاحکمِ ثانی جاری کیا گیا ۔جاری کیے گئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی رخصت پر چلے گئے ہیں، وہ 11 دسمبر سے شروع عدالتی ہفتے سے رخصت پر ہوں گے،پیر سے 7 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔روسٹر میں کہا گیا کہ پیر سے 7سنگل اور 3 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا
Dec 11, 2023