خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور( این این آئی)9مئی کے جلائو گھیرائو کے کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سوموارکے روز سنایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی حکومت کو جو بیان حلفی چاہیے وہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن