سکھر(این این آئی)ضلع خیرپور کی نہر فیض واہ میں نہری دروازوں سے بھٹک کر آنے والی انڈس بلائنڈ ڈولفن کو سندھ محکمہ جنگلیات نے بحفاظت ریسکیو کر کے سکھر بیراج میں چھوڑ دیا۔انڈس بلائنڈ ڈولفن کو محکمہ جنگلیات کے عدنان حامد اور میر اختر پر مشتمل ٹیم نے بحفاظت ریسکیو کر کے سکھر بیراج اپ سٹریم دریائے سندھ میں ریلیز کیا۔نہروں میں بھٹک جانے والی ڈولفنز کو ریسکیو کرنے کی صورت میں موت واقع ہوجانے کے 100 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔
انڈس بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرکے سکھر بیراج میں چھوڑ دیا گیا
Dec 11, 2023