لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتال گنگارام میں بجلی بند ہوگئی جس کے باعث مکمل اندھیرا چھا گیا۔گزشتہ روز گنگارام ہسپتال میں بجلی بند ہونے سے مکمل اندھیرا چھا گیا جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کی طبی مشینری بند بھی ہوگئی۔میڈیسن، نیفرالوجی، یورولوجی وارڈز سمیت ڈائلیسز کی مشینری بھی بند ہوئی جبکہ نیورولوجی، پیتھالوجی وارڈز بھی متاثر ہوئی ہیں اور فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں کام رک گیا۔ہسپتال میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔طبی عملے کے مطابق ہسپتال میں پاور بیک اپ بھی نہیں چل سکا ۔ کچھ دیر بعد مرحلہ وار بجلی بحال کر لی گئی ۔