کلمہ شریف پڑھنے کے بعد سب سے   اہم چیز عقیدہ ہے: پیر حسان حسیب 

 فتح جنگ (عدیل افضل خان) حضور نبی کریم  ؐ  کے ارفع و اعلی میلادِپاک کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی  ؐ  و اصلاحِ امت کانفرنس کا انعقاد البرکہ مارکی پنڈی روڈفتح جنگ کے مقام پر کیا گیا جس کی صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن اور مفتی محمد اجمل رضا قادری نے خصوصی طور پرشرکت کی اور  میزبانی کے فرائض قاضی تجمل حسین اختر نے سر انجام دیئے،سجادہ نشین عیدگاہ شریف صاحبزادہ  پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا آج کائنات کے جس کونے میں احترامِ آدمیت موجود ہے تو وہ ہمارے رف الرحیم نبی  ؐ  کے حسنِ خلق کی بدولت موجود ہے۔ کلمہ شریف پڑھنے کے بعد سب سے اہم چیز عقیدہ ہے اور عقائد میں یہ عقیدہ کہ ہمارا رب کریم حاضر و ناظر ہے اور ہمارے دلوں کے خفیہ بھیدوں سے واقف ہے، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ ،اگر ہمارے دلوں میں مضبوطی سے راسخ ہو جائے تو نہ صرف ہمارے معاملات درست ہوتے چلے جائیں گے بلکہ ربِ رحمان کی مدد بھی ہمارے شاملِ حال ہو جائے گی۔امتِ مسلمہ دین و دنیا میں یقینی کامیابی کے لئے غلامیِ مصطفی  ؐ  کو اپنے سر کا تاج بنا لے اورآج انہی نورانی تعلیماتِ نبوی  ؐ  کو عملی طور پر اپنی زندگیوں پر نافذ کر کے مسلمانانِ عالم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دین اسلام ہی اللہ کا پسندیدہ دین ہے باقی تمام ادیان باطل ہیں مسلک دین کی ضد نہیں بلکہ اسلام کی صحیح تعبیر ہے،کانفرنس سے عالمی مبلغ پیر اجمل رضا قادری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن